23 اگست، 2026، 2:55 PM

صہیونی حکومت کو اسلحہ کی فراہمی پر ایران کی برطانیہ اور فرانس کو وارننگ

صہیونی حکومت کو اسلحہ کی فراہمی پر ایران کی برطانیہ اور فرانس کو وارننگ

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے برطانیہ اور فرانس کی جانب سے تل ابیب کو اسلحہ کی فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو صیہونی حکومت کے جرائم میں عمدا شرکت کے مترادف قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے برطانیہ اور فرانس کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت کو مسلسل اسلحہ فراہم کرنا اور کسی بھی قسم کی حمایت کرنا اس کے جرائم میں دانستہ شرکت کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور کے نائب وزیر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں کہا کہ برطانیہ اور فرانس کے 100 سے زائد سابق اعلی سفارت کاروں نے اپنی حکومتوں کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی پالیسی نسل کشی اور فلسطین کے خاتمے کی سمت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سابق سفارت کاروں نے لندن اور پیرس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکیں، غیر قانونی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی عائد کریں اور ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کریں۔

غریب آبادی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں لندن اور پیرس کو صرف لفظ تشویش کے پیچھے چھپنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کو اسلحہ کی فراہمی جاری رکھنا اور اس کی کسی بھی قسم کی حمایت کرنا ایک شعوری انتخاب ہے، جو صیہونی حکومت کے جرائم میں تعاون اور شرکت کے مترادف ہے۔

News ID 1940815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha